• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ ممکنہ کام کرنے پر خاموشی توڑ دی

شائع September 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ہمراہ ممکنہ طور پر آنے والی بولی وڈ فلم میں کام کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔

گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ فلم میں کام کرنے سے 8 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا اور جلد ہی اس متعلق حتمی اعلان بھی کیا جائے گا۔

فواد خان نے بھی جولائی میں وانی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے معاملے پر مبہم انداز میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کے ساتھ اپنی فلم سے متعلق کوئی معلومات نہیں، تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی کم سے کم دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

اب وانی کپور نے بھی فواد خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے سوال پر بات کرتے ہوئے خود کو پاکستانی اداکار کا مداح قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فواد خان کے متعدد ڈرامے دیکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی اداکار کی مداح ہیں اور انہوں نے اسٹریمنگ ویب سائٹس پر فواد خان کے متعدد شوز دیکھے ہیں۔

انہوں نے ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں کرداروں میں ڈھلنے میں مہارت حاصل ہے، ان کا کام انتہائی شاندار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وانی کپور نے بتایا کہ انہیں فواد خان کے ڈرامے ”ہمسفر اور زندگی گلزار ہے“ بہت پسند ہیں۔

انہوں نے خود کو فواد خان کا مداح بھی قرار دیا لیکن انہوں نے پاکستانی اداکار کے ساتھ فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے فواد خان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار قرار دیا لیکن ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی تصدیق یا ان کی تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024