• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فضا علی کو بھارتی گانے پر بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع September 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی گانے کے ساتھ بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

فضا علی نے چند دن قبل انسٹاگرام پر بھارتی گانے ”آج کی رات مزہ لیجیے“ پر اپنی بولڈ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔

مختصر ویڈیو میں فضا علی نے گلاس اٹھا کر ادائیں دکھاتی نظر آتی ہیں جب کہ انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے بیک گرائوںڈ میں بھارتی آئٹم گانا ”آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے“ لگایا، جس پر شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے ان کی ادائوں اور ویڈیو کو نامناسب اور فحش قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

بعض مداحوں نے انہیں طعنے دینا شرو ع کیے کہ اب وہ انسٹاگرام پر ایسی ویڈیوز لگا رہی ہیں لیکن مقدس مہینے رمضان المبارک میں مذہبی پروگرامات کرتی دکھائی دیں گی۔

کچھ مداحوں نے طنزیہ انداز میں ان کی تعریفیں بھی کیں اور کچھ افراد نے ان کے لباس کو بھی سراہا لیکن زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024