• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

شادی مارچ میں کی تھی، جویریہ عباسی کی وضاحت

شائع September 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دو دن قبل شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد وضاحت کی ہے کہ انہوں نے مارچ میں شادی کرلی تھی۔

جویریہ عباسی نے دو دن قبل انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں لیکن انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ انہوں نے اب شادی کی ہے لیکن بعد ازاں اداکارہ نے صحافی سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے مارچ 2024 میں شادی کی تھی۔

جویریہ عباسی کی جانب سے صحافی سے مختصر بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ بتاتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہوں نے مارچ میں نکاح کیا تھا اور ان کا نکاح گھر پر ہی ہوا تھا۔

اس سے قبل جویریہ عباسی نے ٹی وی پروگرام میں بھی اپنی شادی سے متعلق وضاحت کی تھی اور بتایا تھا کہ انہوں نے مارچ میں ہی شادی کی تھی۔

اگست میں اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے تاحال کھل کر شوہر سے متعلق مکمل تفصیلات نہیں بتائیں لیکن وہ تصدیق کر چکی ہیں کہ ان کے شوہرعدیل حیدر نہ صرف فوٹوگرافر ہیں بلکہ وہ کاروباری شخص بھی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024