• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

’خدا اور محبت، عشق مرشد‘ کے گانے لکھے مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود

شائع October 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ اور ’عشق مرشد‘ کے گانے سمیت دیگر ڈراموں کے گانے بھی لکھے مگر انہیں ان کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے متعدد ڈراموں کے گانے لکھے مگر انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا اور انہیں دوستوں نے ہی دھوکا دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گانے لکھوا کر کریڈٹ نہ دینے کے معاملات انتہائی چھوٹے ہیں، اس سے بڑے بڑے معاملات اور دھوکے بھی ہوتے ہیں لیکن انہوں نے ان کا ذکر نہیں کیا۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ دوستوں کی جانب سے ملنے والے دھوکے سے ہی انسان سیکھتا ہے اور انہوں نے بھی سیکھا لیکن انہیں کوئی پچھتاوا نہیں کہ انہیں گانے لکھنے کے باوجود کریڈٹ کیوں نہیں دیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن کو انہوں نے ہی پروڈیوس کیا اور اس کا گانا بھی انہوں نے ہی لکھا تھا جو کافی مقبول ہوا، اسی وجہ سے ڈرامے کا گانا تبدیل نہیں کیا گیا اور نئے سیزن میں بھی پرانا گانا شامل کیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں ’خدا اور محبت‘ کے او ایس ٹی میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے گانے کا کریڈٹ کسی اور کو دے دیا گیا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ جب انہوں نے کریڈٹ نہ دینے کا شکوہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ اگر ان کا گانا مقبول نہ ہوتا تو وہ بھی شکوہ نہ کرتیں لیکن اب گانا مشہور ہوا ہے تو وہ کریڈٹ دینے کی بات کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مشہور ڈرامے ’عشق مرشد‘ کا او ایس ٹی بھی انہوں نے ہی لکھا ہے، تاہم اس باوجود انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

جویریہ سعود نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دیگر ڈراموں کے بھی او ایس ٹیز لکھے ہیں لیکن انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا لیکن انہوں نے مزید ڈراموں کے گانوں کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی کا نام لیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024