• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دوبارہ زندگی ملی تو شگفتہ اعجاز کو ڈھونڈوں گا، اداکارہ کےمرحوم شوہر کا آخری انٹرویو

شائع October 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والے اپنے شوہر پروڈیوسر یحیٰ صدیقی کا زندگی میں لیا گیا آخری یادگار انٹرویو یوٹیوب پر جاری کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے یوٹیوب پر جاری کردہ شوہر کا آخری انٹرویو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کورنگی میں انہوں نے خود ریکارڈ کیا تھا۔

مذکورہ انٹرویو اداکارہ نے شوہر کے پیٹ سی ٹی اسکین کروانے کے لیے انتظار کے دوران ریکارڈ کیا تھا، جسے اداکارہ نے 3 اکتوبر کو یوٹیوب پر ریلیز کیا۔

مرحوم یحیٰ صدیقی کا مذکورہ انٹرویو جنوری 2024 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جب انہیں کینسر کی وجہ سے ہونے والی دیگر پیچیدگیوں کے لیے پیٹ سی ٹی اسکین کروانے کے لیے ایس آئی یو ٹی لے جایا گیا تھا۔

تقریبا 26 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں یحیٰ صدیقی نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی جب کہ ویڈیو کے اختتام میں بتایا گیا کہ انہوں نے شوہر کا پیٹ سی ٹی اسکین بھی کروالیا۔

انٹرویو کے دوران یحیٰ صدیقی کو بیماری کی وجہ سے کافی کمزور حالت میں دیکھا جا سکتا ہےجب کہ ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اسکن الرجی کا بھی شکار ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب اہلیہ شگفتہ اعجاز نے ان سے پوچھا کہ ان کی زندگی کا سب سے اچھا دور کون سا رہا؟ تو اس پر انہوں نے پوری زندگی کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ خدا کے شکر سے ان کی زندگی اچھی گزری۔

دوران انٹرویو یحیٰ صدیقی بار بار خدا کا شکر ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ انہوں نے زندگی سے کسی طرح کا کوئی شکوہ نہیں کیا۔

جب اہلیہ نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی ملی تو وہ 26 سال کی عمر میں کیا کریں گے؟ اس پر انہوں نے فوری جواب دیا کہ اگر انہیں دوسری زندگی ملی تو وہ شگفتہ اعجاز کو ڈھونڈیں گے۔

اس پر اداکارہ انہیں کہتی ہیں کہ انہوں نے سنجیدہ سوال کیا ہے، وہ سنجیدہ جواب دیں، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انہوں نے بھی سنجیدہ جواب دیا ہے۔

مرحوم یحیٰ صدیقی کے آخری انٹرویو کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

یحیٰ صدیقی گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے، وہ کئی سال سے کینسر میں مبتلا تھے اور زندگی کے آخری ہفتوں میں وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

شگفتہ اعجاز یوٹیوب پر شوہر کی دوران علاج ہسپتال سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی تھیں اور اب انہوں نے شوہر کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کا آخری انٹرویو بھی جاری کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024