• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

لاہور ہائی کورٹ نے 40 جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے کردیے

شائع October 5, 2024
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب میں 40 جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز (ڈی اینڈ ایس جے) اور 25 سول ججز کے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 ڈی اینڈ ایس جے کی خدمات مختلف بینکنگ کورٹس میں پوسٹنگ کے لیے وفاقی حکومت کو دی گئی ہیں۔

تین ڈی اینڈ ایس جے کو وفاقی حکومت کے تحت خصوصی جج کے طور پر کام کرنے کے لیے مختلف اضلاع کی مرکزی عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، لاہور اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں تعیناتی کے لیے دو ڈی اینڈ ایس جے کی خدمات وفاقی حکومت کے کنٹرول میں دی گئی ہیں۔

ڈی اینڈ ایس جے کو بطور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024