• KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm
  • KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm

زونگ نے ’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ٹیلی نار کے انضمام‘ کی مخالفت کردی

شائع October 23, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کے خلاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی سماعت میں زونگ نے دعویٰ کیا کہ اس انضمام سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زونگ کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کمیشن اس حصول کی منظوری دیتا ہے تو پی ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر بڑھ کر 36.50 فیصد تک ہو جائے گا۔

ٹیلی نار اور اورین ٹاورز کا انضمام زونگ کے نمائندوں کے لیے تشویش کا باعث ہے، کیونکہ زونگ کے مطابق یہ کمپنی ایک بہت بڑا ادارہ بن جائے گی، زونگ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس ٹیلی کام سیکٹر میں اپ سٹریم کے ساتھ ساتھ ہول سیل اور ری ٹیل بزنس پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوجائےگی۔

بینچ میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، ممبران سلمان امین اور عبدالرشید شیخ شامل تھے۔

اس وقت جاز تقریباً 37 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک میں ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے سرفہرست ہے، ٹیلی نار کے یوفون میں انضمام کے بعد کمپنی کا مارکیٹ شیئر مجموعی طور پر تقریباً 36.50 فیصد ہو جائے گا۔

تاہم زونگ کے پاس ٹیلی کام مارکیٹ شیئر کا صرف 25.6 فیصد رہ جائے گا، جس سے غیر مسابقتی ماحول پیدا ہوگا۔

سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل (وائرلیس لائسنسنگ) عامر شہزاد بھی موجود تھے۔

سماعت کے دوران اسپیکٹرم کی تقسیم پر اظہار تشویش کیا گیا، کیونکہ یہ ایک کامیاب ریسورس اور موبائل آپریٹرز کے لیے مارکیٹ کی طاقت کا ایک اہم عنصر ہے، جس میں ہر فریکوئنسی بینڈ مختلف کارکردگی اور کوریج کی خصوصیات پیش کرتا ہے۔

حکومتی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانزیکشن کے بعد یوفون اور ٹیلی نار کی مشترکہ کمپنی کا ریٹیل موبائل ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں 34.4 فیصد حصہ ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024