• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات 50 فیصد تک کم ہونے کا دعویٰ

شائع October 30, 2024
— فوٹو: چائلڈ لائف فاؤنڈیشن
— فوٹو: چائلڈ لائف فاؤنڈیشن

سندھ کے سرکاری ہسپتال میں نوزائیدہ اور شدید بیمار بچوں کی شرح اموات میں 50 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ادارے پی اے ایل آئی ایس آئی گلوبل ہیلتھ نیٹ ورک کی رپورٹ برائے سال 22-2021 میں سول ہسپتال کراچی اور لاڑکانہ کے شیخ زائد چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے ایمرجنسی رومز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔

امریکی ادارے کے مطالعے میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایک ماہ سے زائد امر کے بیماری کی سنگین حال کا شکار بچوں کی ان ہسپتالوں میں شرح اموات 1.2 فیصد رہی جو پاکستان کے بہترین نجی ہسپتالوں کے برابر ہے۔

تحقیق کا نتیجہ بچوں کی ایمرجنسی میں دیکھ بھال اور اس کے نیٹ ورک کی بہتری کی بنیاد پر نکالے گئے۔

مذکورہ ادارے کے اعداد و شمار کے حوالے سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات 50 فیصد تک کم ہوچکی۔

یہ پیش رفت سندھ حکومت کی بچوں کی طبی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتری کے پختہ عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 ایمرجنسی رومز چلا رہی ہے، اس کے ساتھ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کا ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک سندھ کے ہر تحصیل تک پھیلا ہوا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بچوں کو 30 منٹ کے دورانیے میں ہی اعلیٰ معیار کی ایمرجنسی دیکھ بھال میسر ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025