• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:36pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:38pm

آج کل کے بچے ہوشیار ہیں، ناکام محبت پر دوسرے آپشن پر چلے جاتے ہیں، صبا حمید

شائع October 31, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج کل کے بچے زیادہ ذہین اور ہوشیار ہیں، وہ محبت کے ناکام ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے دوسرے آپشن پر چلے جاتے ہیں۔

صبا حمید حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دراصل 16 سے 25 برس کی عمر کے درمیان دو افراد کے ایک دوسرے کو پسند کیے جانے کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر دو لوگ کم عمری میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ان کی پسندیدگی کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ اب رومانوی تعلقات اور محبت میں ایک نئی اصطلاح (move on) آگئی ہے جو کہ ان کے خیال سے بہت اچھی ہے۔

سینیئر اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنے زمانے میں مذکورہ اصطلاح نہیں سنی تھی اور نہ ہی انہیں ایسی کسی چیز کا علم ہوتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے زمانے میں جس شخص کی محبت ناکام ہوتی تھی، اس کے لیے خیال کیا جاتا تھا کہ اسے مر ہی جانا چاہیے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

صبا حمید نے کہا کہ اب ’موو آن‘ یعنی آگے بڑھو یا آگے چلو کی اصطلاح آچکی ہے جو کہ بہت اچھی ہے۔

ان کے مطابق آج کل کے لوگ سوچتے ہیں کہ محبت ہوگئی، چلی یا نہیں چلی، قصہ پرانا ہوگیا، بات ختم ہوگئی، اب آگے بڑھو، دوسرے آپشن دیکھو۔

صبا حمید نے کہا کہ آگے بڑھو یا دوسرا آپشن دیکھو کی اصطلاح اچھی ہے، آج کل کے بچے ان کی نسل سے بہتر ہیں، آج کل کے بچے زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024