• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر مذہب کی جانب راغب ہوا، زاہد احمد

شائع November 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 5 یا 6 سال سے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور یہ کہ شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر وہ خدا کی طرف لوٹے۔

زاہد احمد نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں زاہد احمد نے بتایا کہ انہوں نے آزادی، شہرت اور دولت سمیت ہر طرح کی عیاشیوں میں زندگی گزار کر دیکھی۔

ان کا کا کہنا تھا کہ وہ کیریئر کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئے تو انہیں روکنے اور ٹوکنے والا کوئی نہیں تھا اور انہوں نے ہر طرح سے زندگی گزار کر دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کا مقصد کمانا، گھر کے اخراجات ادا کرنے، یوٹیلٹی بلز بھرنا اور کام کرنا نہیں ہوتا اور اگر یہی مقصد ہوتا تو وہ بے سکون نہیں ہوتے۔

زاہد احمد کے مطابق شوبز میں ہونے کی وجہ سے شہرت اور دولت کے باوجود انہیں اپنی شخصیت کھوکھلی محسوس ہوتی تھی، انہیں کسی نہ کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی رہتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل بے سکون رہنے کے بعد انہوں نے خدا سے اپنی عبادت کی توفیق دینے کی دعا کی اور پھر خدا کے احکامات کے مطابق مذہبی زندگی گزارنے لگے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ خدا کی عبادت اور احکامات کے مطابق زندگی گزارنے سے ان کی زندگی میں سکون آچکا ہے اور اب وہ انتہائی خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے پانچ وقت کی باقاعدگی سے نماز پڑھ رہے ہیں، وہ شوٹنگ سیٹ پر بھی نماز کی ادائیگی کرتے ہیں اور وہ اپنے مذہبی اور روحانی معاملات سے بہت خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025