• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

’زلزلہ موسیقی‘، عدنان سمیع کا چاہت فتح علی خان کے گانے پر ردعمل

شائع November 1, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو گانا ڈیڈیکیٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر عدنان سمیع خان نے انہیں ’زلزلہ موسیقی‘ قرار دے دیا۔

عدنان سمیع خان نے اپنے انسٹاگرام پر چاہت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے اپنے ماضی کے مقبول گانے ’ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریو‘ کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اپنے انداز میں عدنان سمیع خان کا ماضی کا مقبول گانا گاتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی تالیاں بھی بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عدنان سمیع خان نے حیرانی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین گلوکار کو ’زلزلہ موسیقی‘ قرار دیا۔

عدنان سمیع خان نے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زلزلہ موسیقی: کچھ خدا کا خوف کریں، چھوٹے‘۔

عدنان سمیع خان کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کیے جانے اور انہیں ’زلزلہ موسیقی‘ قرار دیے جانے پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے اور کامیڈین گلوکار کو خدا کا خوف کرنے کا کہا۔

چاہت فتح علی خان نے عدنان سمیع خان کے جس گانے ’ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریو‘ کو گایا، اسے عدنان سمیع خان اور آشا بھوسلے نے 1995 میں ریلیز کیا تھا، جسے بعد ازاں بھارتی فلم ’سلمیٰ پہ دل آگیا‘ میں بھی تبدیل کرکے شامل کیا گیا تھا۔

چاہت فتح علی خان اس سے قبل بھی ماضی کے مقبول گانوں کو بے سرے انداز میں گاکر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025