• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ضد میں 20 سال کی عمر میں پہلی شادی کا غلط فیصلہ کیا، نادیہ خان

شائع November 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ اپنی غلطی، ضد اور انا کی وجہ سے انہوں نے 20 سال کی چھوٹی عمر میں شادی کرکے غلط فیصلہ کیا، جس کی انہیں سزا بھی ملی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی پر کھل کر بات کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان پر شادی کے لیے والدین کا دباؤ تھا؟ تو اس پر انہوں نے بتایا کہ والدین تو انہیں منع کرتے رہے لیکن انہوں نے اپنی ضد میں آکر شادی کرکے غلط فیصلہ کیا۔

نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ شادی کا غلط فیصلہ ان کا اپنا تھا، ان کا دماغ خراب تھا، وہ نا سمجھ تھیں، ضد اور انا میں آکر شادی کی۔

اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کا کیریئر عروج پر جا رہا تھا، ہر چیز ان کے حق میں تھی، والدین بھی انہیں فوری طور پر شادی کرنے سے روکتے رہے لیکن انہوں نے کسی کی بات نہ مانی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ محض 20 سال کی عمر میں شادی کرنے کا غلط فیصلہ ان کا اپنا تھا اور وہ کسی دوسرے شخص کو قصور وار نہیں ٹھہراتیں، مکمل طور پر ان کی اپنی غلطی تھی۔

نادیہ خان کے مطابق والدہ نے انہیں سمجھایا کہ اور کہا کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ ان کی شادی اچھی نہیں چلے گی لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی اور پھر ان کی والدہ کا خواب سچا نکلا، انہوں نے ڈر اور خوف میں شادی کی زندگی گزاری۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا تھا کہ ان کی ہم عمر لڑکیوں کی شادیاں ہو رہی تھیں اور ہر کسی کے بوائے فرینڈز بھی تھے لیکن ان کا ایسا کوئی سلسلہ نہیں تھا، اس لیے انہیں ایسا تجربہ بھی نہیں تھا اور ضد میں آکر شادی کرلی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دو افراد میں پیار ہوجانے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی شادی بھی اچھی چلے گی، شادی شدہ زندگی گزارنا الگ تجربہ ہوتا ہے۔

اگرچہ انہوں نے شادی کے فیصلے کو اپنی غلطی قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ شادی سے انہیں دو بچوں کا خوبصورت تحفہ ملا، جس وجہ سے ان کی زندگی خوبصورت بنی۔

اس سے قبل بھی نادیہ خان اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر بتا چکی ہیں کہ انہیں شادی کے اگلے 10 منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا کہ انہوں نے غلط شخص سے شادی کرلی لیکن اس باوجود انہوں نے 10 سال تک شادی چلائی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی پہلی شادی 1990 کی دہائی میں ہوئی، انہیں پہلی شادی سے جواں سالہ بیٹی بھی ہیں، جن کی عمر 20 سال سے زائد ہے، انہیں 15 سال کا بیٹا بھی ہے۔

نادیہ خان نے جنوری 2021 میں تیسری شادی فیصل راؤ سے کی تھی اور ان کے دونوں بچے انہیں پہلے شوہر سے ہیں۔

اداکارہ و میزبان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں جب کہ ان کے تیسرے شوہر کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025