• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بٹ کوائن پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

شائع November 11, 2024
انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے — فائل فوٹو
انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے — فائل فوٹو

بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کرپٹوکرنسی کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اپنی تاریخ میں پہلی بار رات 12 بجے کے فوراً بعد 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔

5 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد سے اس خیال پر اس کی بڑھ رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں پر ضوابط کو آسان کر دیں گے۔ بٹ کوائن مارچ میں 73 ہزار 798 ڈالر کے تاریخی ریکارڈ سے مزید آگے بڑھ کر بدھ کو 75 ہزار ڈالر کا ہوگیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ مقابلے میں کرپٹو کے حامی امیدوار کے طور پر دیکھا گیا۔

اپنی صدارت کے پہلے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا۔

انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے معروف ارب پتی ایلون مسک کو سرکاری فضلے کے وسیع پیمانے پر آڈٹ کا انچارج بنایا ہے۔

ستمبر میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ کے نام سے ایک ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم شروع کریں گے، لیکن رواں ماہ کے آغاز میں اس کی فروخت شروع ہونے کے بعد اسے کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور اس کے صرف چند ٹوکن ہی فروخت ہوسکے۔

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسیاں اپنی تخلیق کے بعد سے ہی اپنی انتہائی اتار چڑھاؤ والی نوعیت سے لے کر کئی صنعتی افراد کی تباہی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024