• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویڈیوز وائرل کرنے والی لڑکیوں اور لڑکوں سے چاہت فتح علی خان کی درخواست

شائع November 22, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے ملک کی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گندی ویڈیو بنائیں نہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کریں۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں پاکستان کی مختلف ٹک ٹاکرز اور ماڈلز کی ذاتی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ گندی ویڈیوز بنانا اچھی بات نہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ملک کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے کہا کہ وہ گندی ویڈیوز بنائیں اور نہ انہیں سوشل میڈیا پر پھیلائیں، وہ ایسے کام نہ کریں۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیوز کو چھوٹے بچے اور اہل خانہ بھی دیکھتے ہیں جو کہ بری بات ہے۔

انہوں نے لڑکوں اور لڑٓکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمائی کا ذریعہ بنائیں لیکن اچھے طریقے سے اور اچھی ویڈیوز بنائیں۔

چاہت فتح علی خان نے مذکورہ درخواست ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا نے وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز کو جعلی قرار دیا تھا جب کہ مناہل ملک نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو کچھ عرصے تک خیرباد کہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ان کی طرح ٹک ٹاکر امشا رحمٰن نے بھی اپنی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے جب کہ متھیرا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پھیلنے والی ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔

ماضی میں بھی حریم شاہ اور صندل خٹک سمیت دوسری ٹک ٹاکرز اور ماڈلز کی مبینہ نامناسب ویڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024