• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

روس کی طالبان کو ’بلیک لسٹ‘ سے نکالنے کی یقین دہانی

شائع November 26, 2024
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے افغان عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ماسکو جلد ہی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب چین اور ایران کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں، ان ممالک کے خصوصی نمائندے ان دنوں کابل میں موجود ہیں۔

یہ پیش رفت ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکی حریف ممالک کے نمائندوں کی غیر معمولی سیاسی میٹنگ کی نشاندہی کر رہی ہے۔

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کابل میں نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کے دفتر نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں روس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جلد ہی امارت اسلامیہ کا نام روس کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

امارت اسلامیہ وہ نام ہے جسے طالبان حکومت اپنے لیے استعمال کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے روس، عسکریت پسند گروپ داعش کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعاون پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مارچ میں بندوق بردار دہشت گردوں نے ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال کا محاصرہ کرکے 140 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا، طالبان حکام نے بارہا کہا ہے کہ سلامتی ان کی اولین ملکی ترجیح ہے اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ بیرون ملک حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو افغانستان سے نکال دیا جائے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024