• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ایک اداکار نے شادی کی منتیں کرکے تھک جانے کے بعد آئمہ بیگ، حمیرا چنا کا نمبر مانگا، شازیہ منظور

شائع December 7, 2024

گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار ایک ماہ تک انہیں شادی کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن ان کے انکار کے بعد اداکار نے ان سے آئمہ بیگ، حمیرا چنا اور حمیرا ارشد میں سے کسی کا نمبر مانگا۔

شازیہ منظور حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے شازیہ منظور نے کہا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی لیکن وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

پروگرام کے دوران شادی کی بات پر انہوں نے میزبان کے سوالوں پر مزاحیہ انداز میں غصے کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ شادی سے متعلق باتوں پر بات نہیں کرنا چاہتیں، جب وہ شادی کریں گی تو اس کا اعلان کریں گی۔

پروگرام کی میزبان نے ان سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ گلوکارہ نے شادی کرلی اور ان کے نکاح میں شریک ہونے والے ایک شخص نے انہیں خبر دی۔

اس پر شازیہ منظور نے کہا کہ ان کے نکاح میں شریک ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو سامنے لایا جائے، جس پر میزبان اور گلوکارہ ہنس پڑیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے شازیہ منظور نے عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی اور شادی کا باضابطہ پہلے ہی اعلان کریں گی۔

شازیہ منظور نے پروگرام میں ایک قصہ سنایا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کے ایک اداکار مسلسل ایک ماہ تک انہیں شادی کے میسیجز کرتے رہے، ان سے اظہار محبت بھی کرتے رہے۔

گلوکارہ کے مطابق انہوں نے اداکار کے میسیجز کا کوئی جواب نہیں دیا، وہ صرف میسیجز پڑھتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ بعد منتیں کرنے والے اداکار تھک گئے اور انہیں میسیج کیا کہ اگر آپ نے شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن وہ آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر انہیں دے دیں۔

شازیہ منظور نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک اداکار ان سے محبت کی باتیں بھی کرتا رہا لیکن تھک جانے کے بعد اس نے دوسری گلوکاراؤں کے نمبرز مانگنا شروع کیے۔

گلوکارہ نے شادی کی پیش کش کرنے والے اداکار کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024