• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

حکومت نے عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا

شائع December 8, 2024 اپ ڈیٹ December 9, 2024
—فائل فوٹو : ڈان نیوز
—فائل فوٹو : ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بڑی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا، منصوبے کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل چلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان پر پرسوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹر 6 اور 9 اے کے تحت چلایا جائے گا، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت بھی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہے، مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پنجاب میں 99 اورخیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 7مقدمات زیرالتواہیں۔

نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِالتواہیں جب کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرالتوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024