• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm

بھارتی اداکار الو ارجن کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا

شائع December 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جنوبی بھارتی فلم سپر اسٹار الو ارجن کو بھگدڑ کے کیس میں گرفتاری کے بعد 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق الو ارجن کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے ان کی رہائش گاہ سے صبح کے وقت پولیس نے گرفتار کیا۔

سپر اسٹار کو پولیس نے اس وقت تحویل میں لیا جب وہ اہل خانہ کے ہمراہ کافی کے مزے لے رہے تھے، پولیس نے انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں عدالت پہنچایا، جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

الو ارجن کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مذکورہ کیس میں پہلے ہی تھیٹر مالک اور ملازمین سمیت 7 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جب کہ الو ارجن کو 13 دسمبر کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے موقع پر 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں رش کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی، جس سے ایک 30 سالہ خاتون ہلاک جب کہ ان کے کم سن بیٹے سخت زخمی ہوگئے تھے۔

خاتون کی ہلاکت کے بعد ان کے شوہر نے الو ارجن سمیت تھیٹر مالک اور دیگر کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیگر افراد کے بعد اداکار کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جس وجہ سے اسکریننگ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات نامکمل کیے گئے اور بھگدڑ مچنے سے خاتون کی ہلاکت ہوئی۔

الو ارجن کی ’پشپا 2‘ ان کی اسی نام سے دو سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے، انہیں اسی فلم کے کردار پر نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔

الو ارجن کا شمار جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے چند مقبول ترین اور سپر اسٹارز میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024