• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

میری بھی دوسری شادی ہے، دوران عدت رشتہ آیا، اہلیہ فیصل قریشی

شائع December 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کا پوڈکاسٹ کیا، جس میں اداکار کی اہلیہ نے پہلی بار اپنی اور شوہر کی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔

پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ثنا کی پہلی شادی سے قبل ہی ان پر فدا تھے لیکن وہ انہیں لفٹ نہیں کراتی تھیں اور انہیں نظر انداز کرکے اس نے شادی کرلی۔

اداکار نے بتایا کہ جب انہیں پتا چلا کہ ثنا کی طلاق ہوگئی ہے تو انہوں نے دوبارہ ان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی انہیں اہلیہ نے لفٹ نہیں کروائی۔

فیصل قریشی کے مطابق لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے ثنا سے شادی کے لیے ان کے والد سے براہ راست بات کی اور پھر ثنا کی خالہ نے بھی ان کے رشتے کرانے میں ان کی مدد کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ثنا فیصل نے انکشاف کیا کہ جب ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تو لوگوں نے یہی کہنا شروع کیا کہ انہوں نے اداکار کی وجہ سے پہلے شوہر سے طلاق لی ہے جب کہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تو عدت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی فیصل قریشی نے ان سے شادی کے لیے رشتہ بھیجا۔

ثنا فیصل کے مطابق ان کی خالہ نے ان کی شادی کے لیے کافی کوششیں کیں، چوں کہ وہ بیرون ملک مقیم تھیں، انہوں نے ان کی عدت کا وقت ختم ہونے کا حساب لگا کر فیصل قریشی سے ان کی شادی پکی کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ عدت کا وقت ختم ہونے کے فوری بعد ان کا فیصل قریشی سے نکاح ہوا لیکن نکاح کے بعد اداکار انہیں سادگی میں رخصت کرواکر گھر لے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی نے ان کے گھر والوں کو پہلے یہی کہا تھا کہ ابھی صرف نکاح کرتے ہیں، رخصتی بعد میں کریں گے لیکن نکاح کے بعد وہ مکر گئے اور انہیں رخصت کرواکر گھر لے آئے۔

ثنا فیصل کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو یہ علم نہیں کہ ان کی بھی فیصل قریشی سے دوسری شادی ہے جب کہ دونوں نے شادی کے وقت ایک دوسرے کو تمام حقائق بتائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ ان کے والدین کے خاندان کا شوبز سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ فیصل قریشی پہلے بتا چکےہیں کہ ان کی اور ثنا فیصل کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، انہیں دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔

فیصل قریشی کو پہلی اہلیہ سے بیٹی حنیش قریشی بھی ہیں جو کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں جب کہ ثنا فیصل کو پہلی شادی سے کوئی اولاد نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024