• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

شائع December 18, 2024
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج اسلام آباد میں پیشی ہے، درخواست گزار وہاں پر پیش ہوں گی، ہم نے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے بشری بی بی کی استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج ان کے 2 کیسز عدالت کے سامنے زیرسماعت ہیں، پہلے والے کیس میں ہم نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

اس موقع پر اسپیشل ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے رپورٹ جمع کروائی ہے، نیب کے 2 کیسز ہیں، اور ایک ایف آئی اے کا کیس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ان کی نئی درخواست ہے اس میں بھی رپورٹ جمع کرائیں۔

بعد ازاں، پشاور ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025