• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

حمائمہ ملک کی فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ میں علیحدگی پر وضاحت

شائع December 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی اور کشیدگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس کو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فیروز خان کی شادیوں، طلاقوں اور افیئرز کے علاوہ بھی دوسرے معاملات پر توجہ دیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’فیروز کے علاوہ بھی اور جہاں ہے‘

حمائمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھاکہ فیروز اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ورزش کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں اور فیروز خان کے دونوں بچے سلطان اور فاطمہ ہمارے ساتھ ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بھائی کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں رنگ لانے کے لیے فیروز خان کی شادیوں، طلاقوں اور افیئرز کے علاوہ دوسرا کوئی موضوع تلاش کریں۔

حمائمہ ملک نے سب کو اپیل کی کہ ان کے خاندان کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں اور غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں اور ان کے خاندان کو خوش زندگی گزارنے دی جائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسکرین شاٹ جعلی ہے یا نہیں؟

انہوں نے ڈاکٹر زینب فیروز کے نام سے پھیلنے والے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے بھائی کی ازدواجی زندگی سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند کی جائیں۔

ڈاکٹر زینب فیروز کے نام سے پھیلنے والے انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے شوہر فیروز خان سے راستے الگ کر رہی ہیں، وہ ان سے جدا ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر زینب کے نام سے پھیلنے والے اسکرین شاٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’یقیناً وہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے جو مجھےلینا پڑا! میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا اور اعتراف کیا کہ فیروز خان نے ہمیشہ ان کی سپورٹ کی۔

ڈاکٹر زینب کے مذکورہ اسکرین شاٹ کو ایک دوسری خاتون مداح نے شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ میں علیحدگی یا طلاق ہوچکی ہے؟

ساتھ ہی انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر زینب نے مذکورہ اسکرین شاٹ انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا، جس سے لگتا ہے کہ وہ مذکورہ معاملے کو سامنے نہیں لانا چاہتے۔

مذکورہ خاتون کی انسٹاگرام اسٹوری کو حمائمہ ملک نے شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے بھائی کی ازدواجی زندگی سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

تاہم حمائمہ ملک نے پھیلنے والے اسکرین شاٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ جعلی تھے یا نہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ سےعلیحدگی اور طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب کہ ڈاکٹر زینب نے اداکار کے ہمراہ انسٹاگرام پر باکسنگ فائیٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب نے علیحدگی کی خبروں پر خود کوئی رد عمل نہیں دیا۔

دونوں نے 2 جون 2024 شادی کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل فیروز خان نے علیزے سلطان سے 2018 شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان 2022 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو دو بچے بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024