• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

’میں پاکستانی نہیں‘ تعلیم چھوڑ کر ماڈلنگ کرنے والی زارا ڈار کی وضاحت

شائع December 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

امریکا میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ماڈلنگ کرکے لاکھوں ڈالرز کمانے والی ماڈل زارا ڈار نے وضاحت کی ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، ان سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔

زارا ڈار نامی یوٹیوبر و ماڈل کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے پاکستانی اور بھارتی میڈیا و سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔

ان کے نام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ وہ پاکستانی انفلوئنسر و ماڈل ہیں۔

ان کا نام پاکستان کی ایک اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز زارا نعیم ڈار سے ملتا جلتا ہے، اس وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے پاکستانی ہونے کی افواہیں تھیں۔

تاہم اب انہوں نے خود ہی وضاحت کی ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں اور برائے مہربانی ان کا نام پاکستانی انفلوئنسر زار نعیم ڈار سے نہ جوڑا جائے، وہ انہیں جانتی تک نہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق زارا ڈار نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنا درست نام بھی بتایا اور یہ بھی واضح کیا کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق اور لینا دینا نہیں۔

فحش ویب سائٹ پر ماڈلنگ کرکے لاکھوں امریکی ڈالرز کمانے والی ماڈل زارا ڈار نے بتایا کہ ان کا اصل نام زارا ڈیرسی ہے، جس لیے وہ اپنے آخری نام کا شارٹ کٹ استعمال کرتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ اپنے آخری نام کو مکمل لکھنے کے بجائے اس کا شارٹ فارم ’ڈار‘ استعمال کرتی ہیں، اس وجہ سے ان کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائی گئی۔

زارا ڈار کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بھی وہیں ہوئیں، ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق مختلف نسلوں سے ہے، جن میں ایران، یورپ، مشرق وسطیٰ اور بھارت شامل جیسے خطے شامل ہیں لیکن ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا نام استعمال کرکے سوشل میڈیا پر ڈیپ فیک فحش مواد پھیلا کر دوسروں کو بدنام کیا جا رہا ہے جو کہ غلط بات ہے۔

انہوں نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں پاکستانی انفلوئنسر زارا نعیم ڈار کی خوبصورتی اور ذہانت کی تعریفیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی زارا نعیم ڈار نے 2020 میں ’ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس‘ ( اے سی سی اے) کے فنانشنل رپورٹنگ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

امریکی ماڈل زارا ڈار نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ انہوں نے پی ایچ ڈی کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر فحش ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر ماڈلنگ کرنا شروع کی ہے، جہاں انہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز کمالیے، جس کے بعد اب وہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024