• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے نکاح کرلیا

شائع December 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے سال کے اختتام پر نکاح کرلیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری تھا اور ان کی شادی کی تقاریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

شہریار منور نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اداکار و اداکارہ کی شادی کی تقاریب میں متعدد اداکاروں کو بھی دیکھا گیا اور اداکاروں کی جانب سے تقاریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

اب شہریار منور اور ماہین صدیقی کے نکاح کی تصویر بھی وائرل ہوگئی، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے دونوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے اگرچہ شادی کی تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، تاہم انہوں نے نکاح کی تصویر شیئر نہیں کی۔

دونوں کے نکاح کی تصاویر 27 دسمبر کو رات دیر گئے سامنے آئیں، جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

نکاح کی وائرل ہونے والی تصاویر میں شہریار منور اور ماہین صدیقی کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نکاح کے بعد اب شہریار منور اور ماہین صدیقی کی جانب سے ولیمے کی تقریب منعقد کی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا ولیمہ کب تک ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025