• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am

ذو معنی جملوں کا استعمال: متھیرا اور وینا ملک پر تنقید

شائع January 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی شو کے ایک سیگمنٹ میں ذو معنوں جملوں کا استعمال کرنے پر میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کو تنقید کا سامنا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں اداکاراؤں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کچھ ہنٹس دیے اور پوچھا کہ جس چیز سے متعلق ہنٹس دیے جا رہے ہیں، وہ کیا چیز ہے؟

وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی ہونے کے بعد متھیرا نے انہیں ذو معنی جملوں پر مشتمل ہنٹس دیے اور اداکارہ بھی جواب میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔

اگرچہ دونوں نے پروگرام کے دوران ’ٹارچ‘ سے متعلق گفتگو کی، تاہم وہ ’بوجھو تو جانیں‘ سلسلے میں ذو معنی جملوں کا استعمال کرتی دکھائی دیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی ذو معنی گفتو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پیمرا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ ذو معنی جملوں پر مبنی گفتگو قومی ٹیلی وژن پر اسلامی ملک میں نشر کی جا رہی ہے اور سب خاموش ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں خواتین کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا اور ساتھ ہی تجویز دی کہ دونوں اداکارائیں مہذب انداز میں بھی گفتگو کر سکتی تھیں اور صاف جملے استعمال کرتے ہوئے بھی ہنٹس دی جا سکتی تھیں۔

کچھ افراد نے سوال کیا کہ ایسا مواد ٹک ٹاک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تو کسی حد تک ٹھیک لگتا ہے لیکن ٹیلی وژن پر کیوں؟ کوئی پوچھنے والا ہے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025