• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:11am

سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا بیان

شائع January 18, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا اور ان کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

’انڈیا ٹائمز‘ کے مطابق لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سیف علی خان کی صحت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار مزید تین سے چار دن تک ہسپتال میں رہیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی صحت آپریشن کے بعد تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، وہ ٹھیک طرح سے چل رہے ہیں، انہوں نے غذا لینا بھی شروع کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسی طرح سیف علی خان کی صحت بہتر ہوتی رہی تو انہیں 21 جنوری تک ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکار کو زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ڈسچارج ہونے کے بعد بھی انہیں احتیاط اور آرام کا مشورہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب سیف علی خان کے علاج اور ہیلتھ انشورنس کی نجی معلومات بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس سے متعلق وائرل ہونے والی معلومات کے مطابق اداکار کے علاج پر ابتدائی طور پر 36 لاکھ کے قریب خرچ آیا، جس پر ہیلتھ انشورنس سے 25 لاکھ روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات کے مطابق اداکار کو 21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سیف علی خان کو گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب چاقو کے گہرے وار لگے اور مجموعی طور پر ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے۔

ہیلتھ انشورنس دستاویزات سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

خؒیال رہے کہ سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو کے 6 وار کرکے سخت زخمی کردیا تھا، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سیف علی خان کی ہسپتال میں ایمرجنسی میں سرجری کی گئی تھی، دوسری جانب پولیس نے ان کے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، تاہم تاحال پولیس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025