• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm

پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بھارتی وزیر خارجہ

شائع January 23, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور اس حوالے سے کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے۔

دہلی کے اعلیٰ سفارت کار نے یہ بیان واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں دیا، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

پاکستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی اسلام آباد کی طرف سے کوئی اقدام سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی تجارت نہیں روکی، 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت کو روکنے کے لیے اقدامات ان (پاکستان) کی طرف سے اٹھائے گئے تھے۔

ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کا کہنا تھا کہ شروع سے ہماری یہ تشویش رہی ہے کہ انہوں نے ہمیں ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ (ایم ایف این) کا درجہ نہیں دیا، حالانکہ ہم نے انہیں یہ درجہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2024 میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد معطل ہوئی تھی۔

اس سے قبل مارچ 2024 میں اسحٰق ڈار نے کہا تھا پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو اور پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد متعدد مواقع پر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے میں رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں۔

مارچ 2021 میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ نجی شعبے کو بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی اور واہگہ بارڈر کے راستے روئی درآمد کرنے کی اجازت دے گی، تاہم اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چند ہی دنوں میں فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025