• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

ٹرمپ کا مودی پر بھارت کیلئے امریکی ہتھیار اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری بڑھانے پر زور

شائع January 28, 2025
بھارت امریکا میں اپنے شہریوں کیلئے اسکل ویزا کا اجرا آسان بنوانے کیلئے کوشاں ہے
— فائل فوٹوز: اے ایف پی
بھارت امریکا میں اپنے شہریوں کیلئے اسکل ویزا کا اجرا آسان بنوانے کیلئے کوشاں ہے — فائل فوٹوز: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت ہوئی، ٹرمپ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں اضافہ کرے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مودی کے دورہ امریکا کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے مودی پر منصفانہ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی امریکی ساختہ دفاعی ساز و سامان کی خریداری میں اضافہ کرے۔

مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اپنے ’پیارے دوست‘ کو ان کی دوسری مدت صدارت پر مبارک باد بھی دی۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے عوام کی فلاح و بہبود، عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

امریکا بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور ان کی دو طرفہ تجارت مالی سال 24-2023 میں 118 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارتی اور امریکی سفارت کار اگلے ماہ کے اوائل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر بھارت، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اپنے شہریوں کے لیے ہنر مند ورکر ویزا حاصل کرنے کو آسان بنانے کا خواہاں ہے۔

امریکی سیاست میں بھارتی نژاد امریکیوں کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے نام نہاد ’سموسا کاکس‘ میں قانون سازوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر کئی بھارتیوں کو لیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025