• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

کیا عاصم اظہر رواں برس شادی کرنے جا رہے ہیں؟

شائع January 30, 2025
فاءل فوٹو: انسٹاگرام
فاءل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے رواں برس شادی کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی گھرانوں میں اہل خانہ ہی شادیاں کراتے ہیں۔

عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی نے منگنی کر رکھی ہے اور دونوں وقتا بوقتا شادی پر بات کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ عاصم اظہر اور میرب علی بھی 2025 میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، تاہم دونوں نے اس پر کھل کر بات نہیں کی۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں بھی شادی کے معاملے پر بات کی اور کہا کہ جب دونوں کے اہل خانہ چاہیں گے تو ان کی شادی ہوجائے گی۔

جب عاصم اظہر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رواں برس شادی کرنے جا رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب ٹال مٹول کردیا اور واضح جواب نہیں دیا۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد بھی نہیں کریں گے اور ان کی تردید بھی نہیں کر سکتے۔

گلوکار و اداکار کا کہنا تھا کہ دیسی گھرانوں میں جب اہل خانہ چاہتے ہیں بچوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں، اس لیے وہ 2025 میں اپنی شادی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہ سکتے۔

عاصم اظہر کے مطابق وہ اور میرب علی ملتے رہتے ہیں اور شادی پر بھی بات کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی شادی کب ہوگی اس بات کا علم انہیں خود بھی نہیں ہے۔

عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022 میں منگنی کی تھی اور گزشتہ کچھ عرصے سے افواہیں ہیں کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025