• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm

مارننگ شو کیریئر ختم ہوا تو میک اپ سرجری کلینک کھولا،شائستہ لودھی

شائع February 3, 2025
فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک

ماضی کی مقبول مارننگ ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ماضی میں مارننگ شو کے تنازع کے بعد جب ان کا ٹی وی کیریئر ختم ہوا تو انہوں نے گھر کے اخراجات چلانے کے لیے میک اپ سرجری کا کلینک کھولا۔

شائستہ لودھی ماضی میں متعدد ٹی وی چینلز پر مارننگ شوز سمیت دیگر ٹی وی شوز کرتی رہی ہیں، تاہم ایک دہائی سے زائد عرصے سے وہ ٹی وی میزبانی سے دور ہیں۔

ٹی وی میزبانی کا کیریئر ختم ہونے کے بعد شائستہ لودھی کچھ وقت تک اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں اور انہوں نے مختصر اور معاون کردار بھی ادا کیے۔

شائستہ لودھی اگرچہ ٹی وی میزبانی سے دور ہیں، تاہم وہ شوبز تقریبات میں نظر آنے کے علاوہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بطور مہمان شریک ہوتی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنا پوڈکاسٹ بھی کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹی وی میزبانی کا کیریئر ختم ہونے بعد وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں تھیں، جس وجہ سے انہوں نے میک اپ سرجری کا کلینک کھولا۔

حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ لودھی 365 انٹرٹینمنٹ کے شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے بچوں کے لیے اپنی قربانیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اپنے بچوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت کے ستون ہیں۔

انہوں نے گھر کو زیادہ وقت نہ دینے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار مجھے افسوس ہوتا ہے کہ اگر میں نے کم کام کیا ہوتا، تو شاید میں ان کے ساتھ زیادہ وقت گزار پاتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے میں ورکنگ لیڈی ہوں پر بچوں کی تربیت میں کوئی کمی نہیں رکھی، ان کی شخصیت میں کوئی تلخی نہیں ہے۔

انہوں نے مارننگ شوز کی میزبانی کے کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوسٹنگ کا کیریئر ختم ہوا تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کریں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی وی میزبانی کا کیریئر ختم ہونے کے وقت میرے بچے چھوٹے اور اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

ڈاکٹر شائستہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹی وی سے بریک کے دوران مجبوراً کلینک کھولا اور میک اپ سرجری کے شعبے میں کیریئر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے ہر صبح ایک نیا چیلنج لے کر آتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شروع شروع میں مجھے شرم بھی آتی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے،میرا نام اتنا بڑا ہے اور چھوٹا سا کلینک کھول کر بیٹھی ہوئی ہوں، تاہم آہستہ آہستہ زندگی ٹریک پر آتی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی، جس کا فائدہ میرے بچوں کو ہوا،ہمارا معیار زندگی بہتر ہوا اور بچوں کا داخلہ بہتر تعلیمی اداروں میں ہو سکا۔

انہوں نے زندگی میں دی گئی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں تاہم اب میں ملٹی ٹاسکر بن چکی ہوں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2025
کارٹون : 3 فروری 2025