• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm

ولیمے کے ساتھ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات کا اختتام

شائع February 3, 2025
—بشکریہ حریم سہیل انسٹاگرام
—بشکریہ حریم سہیل انسٹاگرام

نوجوان اداکارہ حریم سہیل کے ولیمے سے ان کی شادی کی تقریبات اختام پذیر ہوگئیں۔

سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی اداکارہ حریم سہیل حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، مایوں سے بارات تک ان کے ہر انداز کو خوب پسند کیا گیا، تاہم اب ولیمے کا لباس اور انداز زیادہ داد نہیں سمیٹ سکا۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا، جس میں نہ صرف دلہن، دلہا اور مہمان محظوظ ہوتے دکھائی دیئے بلکہ ان کے مداح بھی کافی خوش اور تصاویر سے محظوظ ہوتے نظر آئے۔

اداکارہ کی شادی کی خبر ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت ثابت ہوئی تھی، کیوں کہ انہوں نے پہلے سے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا تھا۔

جب انہوں نے مایوں کی دلہن کے روپ میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، تو ان کے فالوورز خوش اور حیران رہ گئے۔

ڈراما سیریل ’اقتدار‘ میں عروج کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ نے مایوں کے لیے روایتی پیلے رنگ اور مہندی کے لیے سبز رنگ کا انتخاب کیا۔

تاہم، انہوں نے عروسی جوڑے کے لیے روایتی سرخ رنگ کے بجائے ٹرینڈنگ سنہرے رنگ کو فوقیت دی

اب اداکارہ نے شادی کی آخری تقریب یعنی ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کردی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے بارات ہی کی طرح ولیمے میں بھی ہلکا رنگ ہی زیب تن کیا۔

تاہم اداکارہ کے تمام برائیڈل لُکس کی پذیرائی کرنے والے مداح ان کے ولیمے کے لُک سے زیادہ خوش نظر نہیں آرہے۔

ایک فالوور نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے حریم بارات والے ہی لباس میں ہے

جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ بارات اور ولیمے کے انداز میں کچھ تو فرق ہونا چاہیے تھا، میک اپ سے لباس اور جیولری تک سب ایک جیسا ہی لگ رہا ہے۔

تاہم، اداکارہ کے مداح اور دوستوں کی جانب سے ابھی تک مبارک بادوں اورنیو بیاہتا جوڑے کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ حریم سہیل نے اپنے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیوں کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ ان کے کزن ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2025
کارٹون : 3 فروری 2025