• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

والد کی پہلی برسی، اسد صدیقی کی جذباتی پوسٹ نے سب کو غمزدہ کردیا

شائع February 9, 2025
اسد صدیقی کی اپنے والد کے ساتھ ایک یاد گار تصویر
—فائل فوٹو: بشکریہ اسد صدیقی انسٹاگرام
اسد صدیقی کی اپنے والد کے ساتھ ایک یاد گار تصویر —فائل فوٹو: بشکریہ اسد صدیقی انسٹاگرام

اداکار اسد صدیقی نے والد کی پہلی برسی کے موقع پر یاد گار تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ان کے جانے کا غم الفاظ میں ڈھالتے ہوئے انتہائی جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اور اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی اپنے والدین اور اہل خانہ سے بےحد قریب ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسد صدیقی کی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا۔

اداکار نے والد کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی اہلیہ زارا نور عباس سمیت دیگر گھر والے بھی موجود ہیں۔

تلخ و شیریں یادوں پر مبنی ویڈیو اور تصاویر میں ان کے والد کے آخری لمحات سمیت بیماری کے دنوں کی چند جھلکیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

جب کہ پوسٹ کے جذباتی کیپشن نے صارفین کو بھی غمزدہ کردیا۔

اسد نے والد کے ساتھ گزارے جانے والے آخری دنوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی وہ 15 دن یاد ہیں، جو ہم نے ایک ساتھ گزارے تھے، یہ شاید میری زندگی کے سب سے خوبصورت دن تھے جہاں ہم سب موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ آپ کے ہم سب کے ساتھ آخری دن تھے۔

اداکار نے تحریر کیا کہ ’ابّو! میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں، کوئی ایک دن بھی آپ کے بارے میں سوچے بغیر نہیں گزرتا۔‘

تاہم، اداکار نے لکھا کہ ہمیں خوشی اور اطمینان ہے کہ آپ اس جہان فانی سے ہماری آنکھوں کے سامنے رخصت ہوئے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ میں آپ کی توانائی کو ہمیشہ اپنے ارد گرد محسوس کرتا ہوں،ہر صبح آپ کے کمرے میں جاتا ہوں،جہاں حقیقت میرا دل چیر کر رکھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر صبح آپ کی تصویر نور جہاں کو دکھاتا ہوں تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کے دادا کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امی کا ویسے ہی خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جیسے آپ رکھتے تھے، تاہم اب کچھ بھی پہلے جیسانہیں ہے، میں بھی نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 فروری کو اسد صدیقی کے والد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا محافظ، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھو دیا ہے، ’میں نے اپنی فیملی کے سب سے زیادہ ہمت اور بہادر شخص، ابو، کو کھو دیا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025