• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

اوگرا کا 3 صوبوں میں گیس چوری، غیرقانونی ڈی کنٹنگ اور ایل پی جی میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن

شائع February 12, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں گیس کی چوری، غیر قانونی ڈی کنٹنگ اور مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی آمیزش کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اوگرا نے کہا کہ اس نے ایل پی جی کے آپریشنز میں حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور غیر قانونی ڈی کنٹنگ، گیس کی چوری اور ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف ٹیموں کو نشاندہی شدہ علاقوں میں بھیجا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے مختلف مقامات بالخصوص خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل اور رانی پور میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ایل پی جی میں ملاوٹ کا سراغ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں مختلف مقامات پر غیر معیاری سلنڈر تیار کیے گئے۔

اوگرا نے ٹیموں کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان بھی بھیجا تھا جہاں حال ہی میں ایل پی جی پلانٹس میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے جس سے سرکاری خزانے اور عوامی زندگیوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

اوگرا کی ایل پی جی اور انفورسمنٹ ٹیموں نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سندھ میں 4 مقامات پر چھاپے مارے، جہاں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی غیر قانونی آمیزش پائی گئی، تمام سائٹس کو فوری طور پر سیل کردیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ٹیموں نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں کا سبب بننے والے مقامی ہینڈلرز کی غفلت پر بھی رپورٹ تیار کرلی ہے اور گوجرانوالہ میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی 3 غیر قانونی مینوفیکچرنگ سائٹس کو سیل کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیموں نے ٹھری پاس خیرپور، شاہ حسین بائی پاس خیرپور اور نیشنل ہائی وے رانی پور میں ایل پی جی سائٹس کا دورہ کیا اور گھوٹکی میں ایک غیر قانونی جگہ دیکھی جہاں گیس کی چوری، غیر قانونی ڈی کنٹنگ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی آمیزش کی جارہی تھی۔

سائٹس کو سیل کر دیا گیا ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، گجرانوالہ میں غیر قانونی مینوفیکچرنگ سائٹس کو بھی قبضے میں لیا گیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025