• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

نئی دہلی: ریلوے اسٹیشن پر کمبھ میلے میں جانے کیلئے جمع ہجوم میں بھگدڑ، 15 افراد ہلاک

شائع February 16, 2025
1954 میں کمبھ میلے کے دوران ایک ہی دن میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے
—فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
1954 میں کمبھ میلے کے دوران ایک ہی دن میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے —فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی (پریاگ راج) کے ریلوے اسٹیشن پر کمبھ میلے میں ٹرین پر سوار ہونے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 ہفتوں تک جاری رہنے والا کمبھ میلہ ہندو مذہبی کیلنڈر کا سب سے بڑا اجتماع ہے، اس تہوار میں بھیڑ سے متعلق آفات کی ایک تاریخ ہے، جس میں گزشتہ ماہ گنگا، یمنا اور دیومالائی سرسوتی ندیوں کے سنگم پر بھگدڑ مچنے سے 30 لوگوں کی موت بھی شامل ہے۔

نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر رش رات تقریباً 8 بجے شروع ہوا، ہجوم کو 26 فروری کو ختم ہونے والے کمبھ میلے میں شرکت کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔

دہلی کے لوک نائک ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینہ نے کہا کہ میں اسپتال میں 15 اموات کی تصدیق کر سکتی ہوں، انہیں کوئی ظاہری چوٹ نہیں، زیادہ تر لوگوں کی موت ہائپوکسیا یا شاید کسی چوٹ کی وجہ سے ہوئی ہو، لیکن اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 11 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی حالت بہتر ہے اور انہیں ہڈیوں کے زخم آئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بہت دکھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتنا کرتا ہوں۔

راجدھانی کے گورنر ونائی کمار سکسینہ نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور تمام ہسپتال متعلقہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یاتریوں کے رش کو کم کرنے کے لیے نئی دہلی سے اضافی خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

1954 میں کمبھ میلے کے دوران ایک ہی دن میں 400 سے زیادہ افراد کو روند دیا گیا تھا، یا ان میں سے کچھ ڈوب گئے تھے، جو دنیا بھر میں ہجوم سے متعلق آفت میں سب سے زیادہ ہلاکتوں میں سے بڑا واقعہ ہے، سال 2013 میں بھی 36 لوگ کچل کر ہلاک ہوئے تھے، آخری بار پریاگ راج میں یہ تہوار منایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025