ٹک ٹاکر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر وضاحت دے دی
ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ہمراہ اپنی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عام ویڈیو بہانا بناکر ان کے حوالے سے بے بنیاد خبریں بنائی جا رہی ہیں۔
کشف علی اور صائم ایوب کی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں، جس پر اب ٹک ٹاکر نے وضاحتی ویڈیو جاری کردی۔
ٹک ٹاکر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میڈیا حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیاد خبریں عوام کو دکھاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن خبریں کا سر اور پیر نہیں ہوتا، جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، انہیں اہم بنا کر میڈیا عوام کو دکھاتا ہے اور سنگین مسائل کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔
کشف علی نے اپنی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام ویڈیو تھی، جس کا بہانا بناکر بے بنیاد خبریں بنائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے میڈیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایسے ہی اہم مسائل کو چھوڑ کے بے بنیاد خبریں عوام کو دکھاتا ہے اور اس حوالے سے کیا کیا جا سکتا ہے، ملک کا نظام ہی ایسا ہے۔
خیال رہے کہ دو دن قبل کشف علی اور صائم ایوب کی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں کو مسکراتے دیکھا گیا تھا۔
مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، جس پر ٹک ٹاکر نے وضاحتی ویڈیو جاری کردی۔