• KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm
  • KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm

فواد خان ’نخریلے‘ ہیں، اداکارہ حفصہ بٹ

شائع February 22, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و نوجوان اداکارہ حفصہ بٹ نے کہا ہے کہ فواد خان ’نخریلے‘ مزاج کے شخص ہیں جب کہ ماہرہ خان عاجزانہ طبعیت کی مالک ہیں۔

حفصہ بٹ نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہیں دوران طالب علمی ہی ماڈلنگ کا شوق تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالج میں پڑھائی کے دوران ان کا وزن 72 کلو تھا لیکن یونیورسٹی میں پڑھنے کے دوران ان کا وزن خود ہی کم ہوکر 50 کلو رہ گیا۔

حفصہ بٹ کے مطابق انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف یونیورسٹی جانے اور واپس آنے کی پریشانی اور سوچ میں ہی ان کا وزن 22 کلو کم ہوگیا۔

شوبز انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے حفصہ بٹ نے بتایا کہ شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا جعلی ہے، جہاں ہر چیز سے متعلق غلط بیانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اداکار اور ماڈلز ایسی اشیا کی تشہیر بھی کرتے ہیں جو کہ درحقیقت خریدنے کے قابل نہیں ہوتیں، اسی طرح کرداروں کے ذریعے بھی اداکار غلط اور جھوٹے پیغامات دیتے ہیں۔

ان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں بہت ساری چیزیں خراب بھی ہیں اور اچھی بھی ہیں لیکن کوئی چاہنے کے باوجود خراب چیزوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔

حفصہ بٹ نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ سجل علی جب کہ پسندیدہ اداکار بلال عباس خان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے انہوں نے فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور دونوں کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

حفصہ بٹ نے بتایا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو عاجزانہ طبیعت کا پایا جب کہ فواد خان میں انہوں نے ’نخرہ‘ دیکھا۔

انہوں نے دلیل دی کہ ماہرہ خان تھوڑی بھی بات کرنے کے بعد اس طرح باتیں کرنے لگتیں جیسے وہ کئی سال سے انہیں جانتی ہوں جب کہ فواد خان ایسے نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی فواد خان سے زیادہ باتیں نہیں کیں، ہوسکتا ہے کہ وہ بھی اچھی طبیعت کے مالک ہوں لیکن انہیں وہ ’نخریلے‘ شخص لگے۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025