احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے
ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی کی مبارک باد دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کو طعنے دے دیے۔
احمد علی اکبر نے 21 فروری کو اہلیہ ماہم بتول کے ہمراہ تصایر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔
احمد علی اکبر نے دلہن کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور میڈیا کو انتباہ دیا تھا کہ ان کی شادی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں، وہ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے رہے۔
ان کی شادی کی تصاویر پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرکے انہیں مبارک باد پیش کی، جن میں یمنیٰ زیدی بھی شامل تھیں۔
احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دیے جانے پر یمنیٰ زیدی کو صارفین نے طعنے دیے اور ساتھ ہی لکھا کہ اب سب کو اداکارہ کی شادی کا انتظار ہے۔
یمنیٰ زیدی نے احمد علی اکبر کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی، جس پر صارفین نے تبصرے کرکے اداکارہ کو طعنے دیے۔
یمنیٰ زیدی نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ وہ احمد علی اکبر اور ان کی اہلیہ کے لیے خوش ہیں اور دونوں کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک ہو۔
یمنیٰ زیدی کے مذکورہ کمنٹس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں طعنے دیے اور انہیں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب پری زاد ان کے نہیں رہے‘۔
بعض صارفین نے لکھا کہ یمنیٰ زیدی ساتھی اداکار کی شادی پر خوش ہیں اور انہیں مبارک باد پیش کر رہی ہیں جب کہ مداح یہ رونا رو رہے ہیں کہ یمنیٰ زیدی خوش نہیں۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اب سب مداحوں کو ان کا شادی کا انتظار ہے کہ وہ کب شادی کر رہی ہیں۔
بعض صارفین نے یمنیٰ زیدی سے مطالبہ کیا کہ اب احمد علی اکبر کی شادی ہوجانے کے بعد وہ 4 سے 5 ڈراموں میں کام کرنے کی حامی بھریں اور خود کو بھی مصروف رکھیں، مداحوں کو بھی خوش رکھیں۔
جہاں صارفین نے یمنیٰ زیدی کو طعنے دیے، وہیں بعض افراد نے ان کی جانب سے احمد علی اکبر کو مبارک باد دیے جانے کو بے حیائی سے بھی جوڑا۔
خیال رہے کہ ماضی میں احمد علی اکبر اور یمنٰی زیدی ’پری زاد‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور ان کی جوڑی کو کافی پسند بھی کیا جاتا رہا۔
دونوں کی جانب سے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیے جانے اور تقریبات میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ ان کے درمیان تعلقات ہیں، تاہم دونوں نے کبھی ایسی افواہوں پر وضاحت نہیں دی تھی۔