• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع February 22, 2025
—فائل فوٹو: فلم فیئر
—فائل فوٹو: فلم فیئر

متعدد بھارتی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی والد کی بیٹی بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق نرگس فخری نے انتہائی خاموشی اور سادگی سے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سے امریکا میں شادی کی، جس کے بعد جوڑا ہنی مون کے لیے سوئٹزرلینڈ چلا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے شوہر کی خواہش کے مطابق دونوں نے خفیہ طور پر شادی کے انتظامات کیے، جس میں دونوں کے قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئیں اور جوڑے نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی شادی کی تقریب کی ویڈیو یا تصویر نہ بن سکے اور نہ ہی میڈیا کو معلوم ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق نرگس فخری نے اپنے دیرینہ بوئے فرینڈ ٹونی بیگ سے شادی کی جو کہ کشمیری نژاد امریکی کاروباری شخص ہیں۔

دونوں کے درمیان 2022 سے تعلقات تھے اور نرگس فخری ماضی حال ہی میں مختلف انٹرویوز میں تعلقات میں رہنے کی تصدیق کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے ٹونی بیگ کا نام نہیں بتایا تھا۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ نرگس فخری اور ان کے اہل خانہ سمیت ٹونی بیگ نے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی اور خاموش رہنے کو ترجیح دی۔

یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ماضی میں بھی نرگس فخری کی بولی وڈ اداکار و پروڈیوسر ادے چوپڑا کے خفیہ شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

سال 2017 میں خبریں آئی تھیں کہ نرگس فخری نے ادے چوپڑا سے خفیہ شادی کرلی، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

نرگس فخری گزشتہ چند سال کے دوران بھارت میں اپنے ساتھ نامناسب رویے اور بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر بات کر چکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ بھارتی میڈیا نے ان سے متعلق ہمیشہ غلط اور بے بنیاد رپورٹنگ کی۔

اداکارہ شکوہ کر چکی ہیں کہ کیریئر کے آغاز میں جہاں انہیں ہم پرست قرار دیا گیا تھا، وہیں ان کے تعلقات رنبیر کپور، شاہد کپور سمیت تقریبا ہر اداکار سے ہیں۔

اسی طرح نرگس فخری یہ شکوہ بھی کر چکی ہیں کہ ماضی میں جب ان کا تھوڑا سا وزن بڑھتا تھا تو بھارتی میڈیا ان کے حاملہ ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلاتا تھا۔

اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا ان کے اہل خانہ نے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025