• KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm
  • KHI: Asr 4:53pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:16pm Maghrib 5:55pm
  • ISB: Asr 4:18pm Maghrib 5:59pm

سعود نے مثبت انداز میں مجھ پر اور شان پر تنقید کی، سید نور

شائع February 22, 2025

فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اداکار سعود نے ان کے اور شان کے اوپر مثبت انداز میں تنقید کی۔

سعود نے کچھ عرصہ قبل نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو تباہ کرنے میں شان اور سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے، تاہم دیگر افراد بھی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعود نے کہا تھا کہ لولی وڈ کو تباہ کرنے میں متعدد فلم سازوں اور اداکاروں کا ہاتھ ہے لیکن ان کے خیال میں سید نور اور شان وہ مرکزی لوگ ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو زیادہ نقصان پہنچایا۔

سعود نے مزید کہا تھا کہ مرحوم سلطان راہی نے بھی انڈسٹری کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

اب سید نور نے سعود کی تنقید پر مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ سعود نے ان پر مثبت انداز میں تنقید کی تھی۔

سید نور نے 24 پلس پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سعود کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بھی بات کی۔

سید نور کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ کا ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، وہ ہر مہمان سے ایسا سوال کرتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف بات کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ کبھی انہیں بلائیں اور ان سے سوال کریں تو بات بنے، انہیں شاید فلم ساز سے کوئی مسئلہ ہے۔

اسی حوالے سے سید نور نے مزید کہا کہ جہاں تک وہ سعود کی بات کو سمجھیں ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعود نے ان پر مثبت تنقید کی۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید سعود نے ان کا اور شان کا نام اس لیے لیا کیوں کہ وہ دونوں ہی اس وقت سب سے زیادہ کام کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعود کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر سید نور اور شان کام کرتے رہتے تو انڈسٹری کو نقصان نہ پہنچتا۔

سید نور کے مطابق وہ سعود کی بات کو مثبت انداز میں لیتے اور سمجھتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025