• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟

شائع February 24, 2025
— فوٹو: بشکریہ کبریٰ خان انسٹاگرام
— فوٹو: بشکریہ کبریٰ خان انسٹاگرام

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے مسجدالحرام میں نکاح کے بعد رخصتی کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ تقریباً 20 روز تک جاری رہا، جب کہ تصاویر سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

’ڈھولکی‘، ’گیم نائٹ‘ اور ’پری ویڈنگ پکنک‘ سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا، بعد ازاں دونوں اداکار اپنے دوست و احباب کے ساتھ سعودی عرب چلے گئے جہاں 12 فروری کو ان کا نکاح ہوا۔

بعد ازاں پاکستان آنے کے بعد دونوں کی مایوں، شیندی (مہندی اور شادی کی ایک ہی تقریب) اور ولیمے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملی جلی رائے دی۔

ایک طرف کچھ مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کو بولی وڈ گانوں پر ڈانس کرتا دیکھ کر خوش نظر آئے، تو وہیں چند صارفین نے سادگی سے نکاح کے بعد ناچ گانے پر تنقید کی۔

تاہم، کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی خوشیوں میں مگن اور نئی زندگی کے آغاز پر بےحد مسرور نظر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں، مداحوں میں کبریٰ خان کی رخصتی کے حوالے سے بھی تجسس پایا جاتا تھا کہ اس حوالے سے کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی تھی۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر رخصتی کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ رخصتی سعودی عرب میں ہوئی یا پاکستان میں۔

کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں ’حسینز کوٹیور‘ کا ڈیزائن کردہ گلابی رنگ کا بےحد حسین غراراہ زیب تن کیا، جس پر سنہرے رنگ سے کام کیا گیا تھا۔

جب کہ ان کے زیورات کی بناوٹ نے ماضی کی دلہنوں کی یاد تازہ کردی۔

سوشل میڈیا صارفین اپنی پسندیدہ اداکارہ کو عروسی جوڑے میں دیکھ کر انتہائی خوش اور ان کے انداز پر نہال نظر آئے۔

دوسری جانب اداکاروں کے مداحوں میں یہ تجسس بھی پایا جاتا ہے کہ گوہر رشید نے رخصتی پر کون سا انداز اپنایا، کیونکہ یہ سوال تاحال جواب کا منتظر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025