• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

اکلوتا بیٹا ہے، اداکار ساجد حسن کی گرفتار بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

شائع February 25, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکار ساجد حسن کی منشیات کیس میں اپنے گرفتار بیٹے کے ساتھ عدالتی احاطے میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے۔

ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 22 فروری کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے گرفتار کیا تھا، جسے ابتدائی طور پر پولیس ریمانڈ پر دیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

بیٹے کی گرفتاری کے فوری بعد ساجد حسن بیٹے سے ملنے عدالت پہنچے تھے، جہاں ان کی ویڈیو بنائی گئی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں ساجد حسن کو گرفتار بیٹے کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ پولیس اہلکاروں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے سنائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں ساجد حسن پولیس اہلکاروں کو بتاتے ہیں کہ ان کا ایک ہی اکلوتا یہی بیٹا ہے۔

اداکار پولیس والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں مشہور کردیا۔

عدالتی احاطے میں بیٹے کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آتے وقت ساجد حسن نے فوٹوگرافرز کی فرمائش پر بیٹے کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

ساجد حسن کی جانب سے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے کے ساتھ کھڑے ہونے اور بیٹے کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اگر قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی جگہ ان کا بیٹا ہوتا تو وہ ایسے نہیں مسکراتے۔

بعض صارفین نے لکھا کہ یہ دنیا ایک اسٹیج ہے، جہاں ہر کوئی اپنا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

کچھ افراد نے لکھا کہ بیٹا جرم میں ہتھکڑی میں موجود ہے لیکن باپ اور بیٹے کی مسکراہٹ ختم نہیں ہو رہی۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اداکار مسکرا نہیں رہے بلکہ نظام کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کل یہی شخص وکٹری کا نشان دکھا کر باہر آجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025