• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

لڑکیوں میں عدم برداشت، حاکمانہ سوچ طلاقوں کا بڑا سبب ہیں، بہروزسبزواری

شائع February 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذمہ دار والدین اور لڑکیوں کے مزاج کو ٹہھرادیا۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے اہلیہ صفینہ بہروز کے ساتھ ’سماء‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ صفینہ میری خوش قسمتی کا راز ہیں، ان سے شادی کے بعد بہت کامیابی حاصل کی۔

اداکار کی اہلیہ کے مطابق شادی کے اتنے سال گزر جانے کے بعد محبت، کیئر اور عزت تینوں چیزوں میں بےحد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ محبت میں زیادہ کرتی ہوں اور خیال شوہر زیادہ رکھتے ہیں۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ والدین کی محبت کا کوئی ثانی نہیں، اولاد کی محبت بھی انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم میاں بیوی کے قرب کی کوئی مثال نہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ جو ساتھ میاں اور بیوی ایک دوسرے کا دیتے ہیں ویسا ساتھ کوئی اور نہیں دے دسکتا۔

صفینہ بہروز کا کہنا تھا کہ شادی کو کامیاب بنانے میں عورت زیادہ قربانیاں دیتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کے لیے رشتے میں برداشت ہونی چاہیے، میرے خاندان کو جوڑے رکھنے میں اہلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ شادی نبھانے میں عورت سے زیادہ مرد کا کردار اہم ہونا چاہیے اگر لڑکی بددماغ بھی ہے تب بھی شوہر کو اسے پیار محبت سےسمجھانا چاہیے۔

سینئر اداکار نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی شادیاں چند مہینوں میں ختم ہوجاتی ہیں۔

ان کے مطابق آج کل لڑکیوں میں برداشت ختم ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے قبل والدین لڑکی کو بےجا لاڈ پیار سے بگاڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے والدین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹی کو کہتے ہیں کہ ہم نے اتنی مہنگی شادی کی ہے تم آگے کی فکر مت کرنا، ڈر کر مت رہنا۔

ان کے مطابق اسی لیے شادی کے بعد لڑکی کو لگتا ہے کہ وہ ہاتھ میں ہنٹر لے کر آئی ہے اور نئے گھر جا کر من مانی کرتی ہے۔

بہروز سبزواری کے مطابق لڑکیوں کی حاکمانہ سوچ شوہر سے برداشت نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو پاتی، جس کا انجام طلاق ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025