• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

یمنیٰ زیدی نے ڈیبیو فلم ’نایاب‘ پر عالمی ایوارڈ جیت لیا

شائع February 25, 2025
فوٹو: آسکرین شاٹ
فوٹو: آسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ان کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ پر امریکا میں منعقد کیے جانے والے عالمی فلم فیسٹیول کی جانب سے ایوارڈ دے دیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق انہیں امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا۔

یمنیٰ زیدی کو ’ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا‘ کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہی نہیں مذکورہ فلم فیسٹیول کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ کو بھی بہترین فیچر فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم نایاب کو فرانس میں ہونے والے ’ورلڈ کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی مئی 2024 میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

فرانسیسی فلم میلے میں ’نایاب‘ کے فلم ساز عمیر ناصر علی کو بہترین فلم ساز جب کہ فلم کو بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اب ’نایاب‘ کو امریکا میں ہونے والے فیسٹیول میں بھی دو ایوارڈز سے نوازا گیا، جس میں سے ایک ایوارڈ یمنیٰ زیدی کو دیا گیا۔

یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کو جنوری 2024 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے شاندار کمائی کی تھی۔

’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نے نایاب نامی مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔

فلم کے کردار نایاب کا تعلق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہوتا ہے اور فلم میں ان کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں۔

جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا، جہاں وہ کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025