• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm

’ڈائن‘ کے ساتھ مہوش حیات کی 9 سال بعد ٹی وی پر واپسی

شائع February 26, 2025
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

مقبول اداکارہ مہوش حیات نے محبت، بدلے، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے’ڈائن’ سے ٹیلی وژن پر واپسی کردی۔

مہوش حیات کے مذکورہ ڈرامے کا ٹریلر رواں ماہ فروری کے آغاز میں جاری کرتے ہوئے جلد ہی اسے نشر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب ان کے ڈرامے کو 24 فروری سے ’جیو ٹی وی‘ پر نشر کرنا شروع کردیا گیا۔

آغاز میں مہوش حیات کے ڈرامے کا نام بھی سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب ڈرامے کا نام ’ڈائن‘ رکھ دیا گیا اور اسے ہفتے میں دو روز پیر اور منگل کو نشر کیا جائے گا۔

’ڈائن‘ کی کہانی فاطمہ فیضان اور امبر اظہر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں، اسے عبداللہ قدوانی اور اسد قریشی کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

محبت، بدلے، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے کی کاسٹ میں مہوش حیات کے علاوہ احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، افشیں حیات، نیر اعجاز، زینب قیوم، اسامہ طاہر، سہیل سمیر، ندا ممتاز، شمیل خان اور زہرہ عامر سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ذریعے مہوش حیات نے تقریبا 9 سال بعد ٹی وی پر واپسی کی ہے، ان کا آخری ڈراما ’دل لگی‘ ہمایوں سعید کے ساتھ نشر ہوا تھا۔

مہوش حیات نے 2016 کے بعد اگرچہ 2023 میں حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے ہمراہ ’اجازت‘ نامی ٹیلی فلم میں کام کیا تھا، تاہم اب 9 سال بعد وہ کسی ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات 2016 کے بعد فلموں اور ویب سیریز میں دکھائی دیں، انہوں نے امریکی سائنس فکشن فیمیل سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ میں بھی کام کیا جب کہ وہ متعدد گانوں میں بھی دکھائی دیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 فروری 2025
کارٹون : 26 فروری 2025