• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کا موشن پوسٹر ریلیز

شائع February 27, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک مصالحہ فلم ’لو گُرو‘ (Love Guru) کا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور فلم کی دیگر ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں کو رومانوی حالت میں دکھایا گیا ہے۔

موشن پوسٹر میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔

فلم ساز ندیم بیگ کی فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’لو گُرو‘ (Love Guru) کے ذریعے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک دہائی بعد بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں رومانس کر چکے ہیں اور اب شائقین 10 سال بعد انہیں دوبارہ رومانس کرتے دیکھیں گے۔

’لو گُرو‘ (Love Guru) کی شوٹنگ پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی کی گئی ہے جب کہ اس کی کاسٹ میں دیگر بھی نامور اداکار شامل ہیں۔

فلم سے ہمایوں سعید نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔

بعد ازاں ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ میں کچھ تاخیر کی گئی تھی اور نومبر 2024 میں ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ تقریبا مکمل کی جا چکی ہے۔

ماہرہ خان نے نومبر 2024 میں لندن میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ہی لندن میں موجود ہیں اور ان کی فلم جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم اب فلم کا موشن پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کا ٹیزر عید الفطر سے قبل ریلیز کیا جائے گا جب کہ اس کا ٹریلر ماہ رمضان کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025