• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

سام سنگ کی ایم سیریز کے دو فونز پیش

شائع February 27, 2025
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

جنوبی کورین اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنی ’ایم‘ سیریز کے دو فونز متعارف کرادیے، جنہیں معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’گلیکسی: ایم 06 اور ایم 16‘ کو پیش کیا گیا ہے، دونوں فونز کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں۔

گلیکسی: ایم 16’ کو 7-6 انچ اسکرین اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس کے 25 واٹ کا فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز سے لیس فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

گلیکسی: ایم 16’ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا ایک کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اسے 4 اور 6 جی بی ریم ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے گلیکسی: ایم06’ کو بھی پیش کیا ہے، اسے 74-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اسے بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ باقی دونوں کیمرا دو میگا پکسل کے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے بھی 4 اور 6 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے 4 جی بی ماڈیولز کی قیمت 38 ہزار روپے جب کہ 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 46 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

فونز کو فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کےلیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم جلد ہی انہیں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

فونز کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی بعض صارفین کا خیال ہے کہ اس بار کمپنی نے قدرے سستے فونز پیش کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025