• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

مجھے شوہر سے الگ کرنے کی طاقت رکھنے والا مائی کا لعل سامنے آئے، اہلیہ گووندا

شائع March 1, 2025
—انسٹاگرام
—انسٹاگرام

ماضی کے مقبول بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے شوہر سے الگ کرنے والوں کو چیلنج دے دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق طلاق کی خبروں کے بعد سنیتا آہوجا نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب طلاق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے شوہر نے سیاست میں شمولیت اختیار کی، تب ان کی بیٹی جوان ہو رہی تھی اور ان کے گھر میں آئے روز سیاست دان آتے تھے، جس وجہ سے انہیں شوہر کے ساتھ رہنا اچھا نہیں لگا۔

ان کے مطابق جوان بیٹی کے ہوتے سیاست دانوں سمیت دوسرے لوگوں کے گھر میں آنے کی وجہ سے انہوں نے شوہر کا دفتر گھر کے سامنے لیا اور شوہر زیادہ تر وہاں رہنے لگے۔

سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں مختصر لباس میں بھی آزادی سے گھومتی پھرتی تھیں جب کہ ان کی بیٹی بھی جوان ہو رہی تھیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے ملنے آنے والے افراد کی وجہ سے الگ رہنا شروع کیا۔

اداکار کی اہلیہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر انہیں اور گووندا کو الگ کرنے کی کسی میں طاقت ہے تو وہ مائی کا لعل سامنے آئے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ گووندا اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی ہوچکی اور جلد ہی ان کے درمیان طلاق کا امکان ہے۔

ایسی خبروں کے بعد گووندا نے بیان دیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، دونوں کے الگ رہنے کا مطلب طلاق نہیں۔

بعد ازاں گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے منیجرز نے بھی بیانات میں کہا تھا کہ جوڑے کے درمیان اختلافات ضرور ہیں لیکن طلاق کی کوئی بات نہیں۔

اب سنیتا آہوجا نے بھی کہا ہے کہ الگ الگ رہنے کا مطلب طلاق نہیں ہوتا اور یہ کہ اگر کوئی انہیں اور ان کے شوہر کو الگ کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو وہ مائی کا لعل سامنے آجائے۔

دونوں نے 1987 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں، دونوں کی شادی کو 40 سال ہونے والے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025