• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

وینا ملک کو نعت کی ویڈیو میں مختلف انداز دکھانے پر تنقید کا سامنا

شائع March 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک کو رمضان المبارک کی آمد پر نعت کی ویڈیو جاری کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہیں مختلف لباس و انداز میں ’میں بھی روزے رکھوں گی‘ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو نعت پڑھنے کے دوران مختلف لباسوں میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہیں کسی گانے کی طرح ادائیں بھی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

وینا ملک کی جانب سے نعت کی مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں،جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کو نعت پڑھنے کے دوران مختلف ادائیں دکھانے پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں حقیقی معنوں میں خدا سے معافی مانگنے کی تلقین کی۔

کچھ افراد نے انہیں مسلمانی کے بھی طعنے دیے جب کہ لوگوں نے انہیں یہ بھی یاد دلایا کہ جس طرح وہ کر رہی ہیں، یہ اصل اسلام نہیں ہے۔

بعض افراد نے لکھا کہ وینا ملک جو پڑھ رہی ہیں، وہ نعت یا حمد نہیں ہے، نعت اور حمد میں خدا اور اس کے پیغمبر کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025