• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am

حبا بخاری سے شادی طے ہوجانے کے باوجود ایک اداکارہ پیچھے پڑی رہیں، آرز احمد

شائع March 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار آرز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ حبا بخاری سے ان کی شادی ہوجانے کے باوجود ایک اداکارہ ان سے تعلقات اور شادی کے لیے ان کے پیچھے پڑی رہیں۔

حبا بخاری اور آرز احمد نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے دوران حمل حبا بخاری پر کی جانے والی تنقید پر بھی بات کی اور آرز احمد کا کہنا تھا کہ اگر حاملہ خاتون پیٹ کے ساتھ باہر نہ نکلیں تو کیا کریں؟ کیا وہ اپنا پیٹ گھر پر رکھ کر آئیں؟

حبا بخاری نے بھی شکوہ کیا کہ ان پر حمل کے دوران فوٹوشوٹ اور کام کرنے کی وجہ سے تنقید کی گئی اور انہیں کہا گیا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا حاملہ ہونا کوئی بیماری یا معیوب کام ہے کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا؟

اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں حبا بخاری نے شوہر سے سوال کیا کہ کیا شادی سے قبل کسی ساتھی اداکارہ نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی؟

اس پر آرز احمد نے اعتراف کیا اور کہا کہ ان سے ایک اداکارہ نے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور وہ کافی عرصے تک ان کے پیچھے پڑی رہیں۔

آرز احمد نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ اداکارہ اتنا ان کے پیچھے پڑی رہیں کہ حبا بخاری سے شادی طے ہوجانے کے باوجود وہ ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی رہیں۔

اداکار کے مطابق مذکورہ اداکارہ ان سے شادی کی خواہش مند تھیں لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شادی حبا بخاری سے نہ بھی ہوتی تو بھی وہ اس اداکارہ سے شادی نہ کرتے جو ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025