• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am

لوگ ایمن کو نہیں مجھے ٹرول کرتے ہیں، منال خان

شائع March 8, 2025
—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک
—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان، فیس بک

اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین انہیں زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں جب کہ ایمن کو اتنا زیادہ ٹرول نہیں کیا جاتا۔

جڑواں بہنوں منال خان اور ایمن خان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے اور حالیہ دنوں میں وہ مختلف رمضان شوز میں ایک ساتھ بھی بطور مہمان دکھائی دے رہی ہیں۔

شادی اور بچوں کے بعد دونوں بہنیں کچھ عرصے سے ڈراما اسکرین سے بھی دور ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

دونوں بہنوں نے ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شوبز سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ڈراموں سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور فوری طور پر ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔

دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ چوں کہ انہیں بھی والدین نے لاڈ اور پیار سے پالا، والدین ہر وقت ان کے لیے موجود رہتے تھے، اس لیے وہ بھی اپنے بچوں کے لیے ہر وقت موجود رہنا چاہتی ہیں۔

اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں منال خان نے شکوہ کیا کہ بہن ایمن خان کے مقابلے انہیں زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایمن خان اچھی لڑکی ہیں، انہیں ٹرول نہیں کیا جاتا لیکن سب نہ جانے کیوں انہیں نشانہ بناتے ہیں۔

منال خان کے مطابق ان کے ساتھ سوتیلی بیٹی والا سلوک کیا جاتا ہے، جس طرح اچھے اور برے فوجی میں فرق کیا جاتا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

منال خان کے مطابق جب ایمن خان کی شادی ہوگئی تھی اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوچکی تھی تو انہیں شادی نہ کرنے پر ٹرول کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں طعنے دیے جاتے تھے کہ ایمن خان نے تو شادی کرلی لیکن اسے اپنا کیریئر بنانا ہے۔

ایمن خان نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں اتنا زیادہ ٹرول نہیں کیا جاتا جب کہ ان کے مقابلے منال خان کو نہ جانے کیوں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025