• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

کاسمیٹک پروسیجر کروانے کا انجام کیا ہوا؟ اشنا شاہ نے بتا دیا

شائع March 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے کاسمیٹک پروسیجر کروایا، جس کا انجام خطرناک نکلا۔

اشنا شاہ نے حال ہی میں اپنے شو میں اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ بات کرتے ہوئے ماضی میں کروائے گئے اپنے میک اپ پروسیجر سے متعلق بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک اور میک اپ سرجریز یا پروسیجر کروانا ہر کسی کی اپنی ذاتی پسند ہے لیکن ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آچکا ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق چوں کہ وہ انتہائی کم نیند کرتی ہیں، وہ صرف دو یا ایک گھنٹے کے لیے سوتی ہیں، جس وجہ سے ان کے چہرے پر کالے داغ بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھوں کے نیچے گالوں پر انہیں سیاہ داغ ہوتے ہیں، جس کے لیے وہ فلرز کرواتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار انہوں نے دوبارہ فلرز کروانے کا ارادہ کیا تو ایک سیلون والوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ ان کے فلرز کر دیتے ہیں، وہ فلرز بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے سیلون والوں کی بات مان کر ان سے پروسیجر کروایا، جنہوں نے کچھ دوسری چیزوں کو ملاکر ان کے فلرز کیے، جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔

اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ غلط فلرز کروانے کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھیں سوج گئیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے مساج کرکے آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے بعد فلرز کا مادہ نکلوالیا۔

اداکارہ کے مطابق سیلون والوں کو فلرز کرنے نہیں آتے تھے، انہوں نے غلط فلرز کیے، جس وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروسیجر کے بعد ان کے چہرے کے داغ مزید بڑھ گئے اور اب ان کی آنکھوں کے نیچے گالوں پر انتہائی گہرے سیاہ داغ ہیں لیکن اب وہ کبھی فلرز نہیں کروائیں گی۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے کبھی کاسمیٹکس اور میک اپ پروسیجرز سے متعلق بات نہیں کی لیکن وہ پہلی بار بتا رہی ہیں کہ ان کا فلرز کروانے کا تجربہ خراب رہا اور ان کی مشکلات بڑھ گئیں، اب وہ زندگی بھر ایسا پروسیجر نہیں کروائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025